وفاقی حکومت کا مئی کی تنخواہوں کے حوالے سے اہم اعلان

وفاقی حکومت نے اپنے ملازمین کو مئی کی تنخواہ عید الفطر سے قبل دینے کا فیصلہ کرلیا. وفاقی حکومت کی جانب سے ملازمین کو مئی کی تنخواہیں عید الفطر سے قبل دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے. 


عید سے قبل تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے مراسلہ اکاؤنٹنٹ جنرل پاکستان کو بھجوادیا گیا ہے. 
خیال رہے کہ عید الفطر 23 یا 24 مئی کو ہونے کا امکان ہے جبکہ ملک میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے لاک ڈاؤن جاری ہے اور معاشی سرگرمیاں نہ ہونے کے برابر ہیں. 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے