جہانگیر ترین کی عمران خان کو حکومت گرا دینے کی دھمکی.

معروف صحافی عمران یعقوب کا چینی سکینڈل پر کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اگر کرپشن میں ملوث نہیں تو وہ نااہلی میں ملوث ہیں. انھوں نے کہا اس وقت سینئر رہنما پی ٹی آئی جہانگیر ترین کے خلاف سازشیں کی جارہی ہیں. ان سے متعلق کہا جا رہا ہے کہ انہوں نے ایک محفل میں کہا ہے کہ اگر وزیراعظم عمران خان وفاقی وزیر خسرو بختیار کو اس سکینڈل میں پکڑیں گے تو جنوبی پنجاب ان کے ہاتھ سے چلا جائے گا. اگر چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی کو پکڑا تو پنجاب ہاتھ سے جائے گااور اگر


مجھے تنگ کیا گیا تو مرکزی حکومت ہیں ان کے ہاتھ سے جائے گی۔سازشیوں نے یہ بات جب عمران خان تک پہنچائی توانہوں نے کہا کہ اگر ایسی بات ہے تو میں ان سب کو دیکھ لوں گا کسی کو نہیں چھوڑوں گا. سینئر صحافی کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین کے خلاف ایسی سازش کی گئی ہے مگر وہ ایک سینئر اور زیرک سیاستدان ہیں اور وہ ایسی بات نہیں کر سکتے. 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے